لاہور ہائیکورٹ نے قصور واقعے کی عدالتی تحقیقات کیلیے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کردی

قصور واقعے پر پولیس پہلے ہی تحقیقات کررہی ہے اس لیے کسی عدالتی کمیشن کی ضرورت نہیں، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ


ویب ڈیسک August 10, 2015
پنجاب حکومت نے واقعے کی تحقیقات کیلیے عدالتی کمیشن بنانے کی درخواست کی تھی، فوٹو:فائل

ہائیکورٹ نے قصور واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے حکومتی درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق قصور واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے عدالتی کمیشن کے تحت تحقیقات کا اعلان کیا تھا جس کے لیے آج پنجاب حکومت کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا گیا تھا جس میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کی گئی تھی تاہم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ قصور واقعے پر پولیس پہلے ہی تحقیقات کررہی ہے اور اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھی تحقیقات کا حصہ ہیں اس لیے واقعے پر کسی عدالتی کمیشن کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ قصورمیں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں 280 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب کہ ان کی ویڈیوز ریکارڈ کرکے والدین کو بھی بلیک میل کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں