گوشت کے پہاڑ کو شوہر نے وزن کم کرنے سے روک دیا

جوش جو نامی شخص کو ڈر ہے کہ اگر اس کی بیوی دبلی پتلی ہوگئی تو پھر وہ اسے چھوڑ بھی سکتی ہے


Monitoring Desk August 11, 2015
660 پاؤنڈ وزنی خاتون ٹائلٹ جانے کے لیے بھی شوہر کے سہارے کی محتاج ہے فوٹو : فائل

HARIPUR: امریکا میں ایک شخص نے محض اس وجہ سے اپنی بیوی کو کھلا کھلا کر اس قدر موٹا کردیا کہ وہ اسے چھوڑ کر نہ جائے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کی رہائشی ''بیٹی جو '' نے 13 برس کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بننےکے بعد اس خیال کے تحت اپنا وزن بڑھانا شروع کیا کہ اگر وہ بڑی اور مضبوط ہوتی تو خود کو اس حادثہ سے بچا سکتی تھی۔ 17سال کی عمر میں بیٹی جوکی ملاقات مسٹرجوش سے ہوئی۔ اس وقت اس کا وزن 400 پاؤنڈ تھا اور دونوں نے شادی کر لی۔ ''بیٹی جو'' کا کہنا ہے کہ زیادتی کانشانہ بننے کے بعد اسے اپنی زندگی سے نفرت ہو گئی تھی اور اس نے خود کشی کی کوشش بھی تھی۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کی رہائشی 660 پاؤنڈ وزنی خاتون ٹائلٹ جانے کے لیے بھی شوہر کے سہارے کی محتاج ہے۔اسے اس کے شوہر نے اس وجہ سے 7 سال تک وزن گھٹانے سے باز رکھا تاکہ وہ ہمیشہ اس کے پاس رہے۔ شوہر کو ڈر تھا کہ اگر اس کی بیوی دبلی پتلی ہوگئی تو پھر اسے اس کی ضرورت نہیں رہے گی اور ایسے میں وہ اسے چھوڑ بھی سکتی ہے۔ بیٹی جو کا کہنا ہے کہ جوش نے محض اس خوف سے کہ کہیں میں اسے چھوڑ کر چلی نہ جاؤں مجھے وزن کم کرنے سے روکے رکھا مگر اب سات سال بعد میں نے اسے اپنا وزن کم کروانے پر راضی کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔