جولائی 2015 میں پاکستانیوں نے بیرون ملک سے166ارب ڈالر وطن بھیجے

سب سے زیادہ سعودی عرب47.4کروڑ، یواے ای 36.7کروڑ، امریکاسے25.5 کروڑ کی ترسیلات


Business Reporter August 11, 2015
سب سے زیادہ سعودی عرب47.4کروڑ، یواے ای 36.7کروڑ، امریکاسے25.5 کروڑ کی ترسیلات فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال2015-16 کے پہلے ماہ (جولائی) میں 1ارب 66کروڑ36لاکھ 10ہزار ڈالر وطن بھجوائے جو جولائی 2014 میں بھجوائی گئی رقم1ارب 64کروڑ 93لاکھ 90ہزار ڈالر کے مقابلے میں 0.86فیصد زیادہ ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی2015 میں سعودی عرب سے 47کروڑ 44لاکھ 20 ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات36 کروڑ 75 لاکھ 10 ہزار ڈالر، امریکا 25 کروڑ 53 لاکھ 20 ہزار ڈالر، برطانیہ 23 کروڑ 23 لاکھ 30ہزار ڈالر، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) سے 19کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ملکوں سے 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالر اور ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان و دیگرملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر10 کروڑ 36 لاکھ 70 ہزار ڈالررہیں ۔

جبکہ جولائی 2014 میں سعودی عرب سے 45 کروڑ 44 لاکھ 70 ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات 35 کروڑ 28 لاکھ 90 ہزار ڈالر، امریکا 25 کروڑ 70 لاکھ 80 ہزار ڈالر، برطانیہ 24 کروڑ 79 لاکھ 60 ہزار ڈالر، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) سے17 کروڑ 97 لاکھ 60 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ملکوں 4 کروڑ 43 لاکھ 20 ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا،کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے ترسیلات زر مجموعی طور پر 11 کروڑ 29 لاکھ 10 ہزار ڈالر رہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔