شمالی وزیرستان آپریشن کی باتیں الیکشن رکوانے کی سازش لگتی ہے چوہدری نثار

حکومت نے منظورکیاتواقتدارمیں آکرختم کردینگے،کسی سرغنہ کوڈھونڈناہے توافغانستان سے رابط کیاجائے


News Agencies/Monitoring Desk October 18, 2012
تحریک طالبان چندجرائم پیشہ افرادکامجموعہ ہے جو اصل طالبان کوبدنام کر رہے ہیں،ملالہ حملے سے فائدہ اٹھانے کیلیے اسمبلی کو استعمال کیا گیا۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی باتیں عام انتخابات کوملتوی کرانے اوراپنے اقتدارکوطول دینے کی ساز ش محسوس ہوتی ہیں۔

شمالی وزیرستان میں کسی بھی قسم کا آپریشن ملک کومزید غیرمحفوظ بنا دے گا ،اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ فوج اور عوام کے مفادات کو سامنے رکھ کر کیاجائے ، امریکااس خطے کی جان چھوڑدے اوریہاں کے لیڈرزکوان کے مسائل حل کرنے دے ،11 سال سے ملک و قوم اور فوج کو غیروں کی جنگ میں جھونک دیاگیاہے ، احتساب بل چوروں اور ڈکیتوں کوتحفظ دینے کابل ہے،مسلم لیگ (ن) اس کی مخالفت میں آخری حدتک جائے گی ، دہری شہریت پرسپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ہونا چاہیے۔

تحریک طالبان پاکستان چند جرائم پیشہ افراد کا مجموعہ ہے جو اصل طالبان کو بدنام کر رہے ہیں، ملالہ پرحملے کے بعد صدراوروزیراعظم کو قوم سے خطاب کرنا چاہیے تھا۔بدھ کوپارلیمنٹ ہائوس کے باہرصحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے چوہدری نثارنے کہا کہ فوجی آپریشن کوئی بچوںکاکھیل نہیںہوتا،اس حوالے سے پہلے ہوم ورک کیاجاتا ہے ، بعد میں ہی کوئی فیصلہ کیا جاتاہے لیکن پاکستان میں معاملات سب سے مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہاہے اور شمالی وزیرستان میں آپریشن کے بعد ملک مزید غیر محفوظ ہوجائے گا۔

9/11 کے حملوں میںکوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پوری جنگ کا ملبہ پاکستان پرڈال دیا گیا اورہم نے اپنے قیمتی 35 ہزار لوگوں کواس جنگ میں جھونک دیاہے۔انھوں نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کے حوالے سے اسمبلی اور سینیٹ میں مخصوص نششتیں رکھی جائیں لیکن ان کو کسی صورت اہم عہدہ پرفائز نہ کیاجائے، احتساب بل ایک ڈھونگ ہے(ن) لیگ کبھی اس کو قانون نہیں بننے دے گی، اگر ہماری حمایت کے بغیر اس بل کو منظور کرایا گیا تو ہم اقتدارمیں آ کر سب سے پہلے اسے ختم کریں گے۔انھوں نے حکومت کوتجویز دیتے ہوئے کہاکہ وہ دہری شہریت اور احتساب بل کو آئندہ پارلیمنٹ کیلیے رکھ دے توبہتر ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق چوہدری نثار نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں سازش کی بو آ رہی ہے، ملالہ پر حملے کے واقعہ سے فائدہ اٹھانے کیلیے اسمبلی کو استعمال کیا گیا، اسمبلی کو قراردادوں کی فیکٹری بنانے کی کوشش کی گئی۔انھوں نے کہاکہ حملے کہ کسی سرغنہ کوڈھونڈناہے توافغانستان سے رابطہ کیاجائے اس کیلیے آپریشن کی کیاضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں