وزیراعظم کی امیر کویت اور بحرین کے بادشاہ سے ملاقات

پاکستانیوں کو درپیش ویزا مسائل کے حل کیلیے امیرکویت کی معاونت چاہتے ہیں، راجاپرویز


News Agencies October 18, 2012
کویت: وزیراعظم راجا پرویز اشرف بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے ایشیائی تعاون مذاکرات کے سربراہ اجلاس کے موقع پر یہاں کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے پہلے اے سی ڈی سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر امیر کویت کو مبارکباد دیتے ہوئے کثیر تعداد میں پاکستانی برادری کی میزبانی پر کویت کے امیر کوسراہا۔ انھوں نے پاکستانیوں کو درپیش ویزا مسائل کے حل کیلیے امیر کویت کی معاونت چاہی۔ وزیراعظم نے امیر کویت کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو انھوں نے قبول کرلی۔ شیخ صباح الاحمد نے کہا دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ، قریبی اور برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔

انھوں نے پاکستانی برادری کے کردارکوسراہتے ہوئے ویزا کے مسئلے کے جلد حل میں مدد کی یقین دہانی کرائی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی اورکہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کوانتہائی اہمیت دیتاہے۔ بحرین میں مقیم 65 ہزارپاکستانی دونوں ملکوںکا اثاثہ ہیں،وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کیلیے عرصے سے کام کررہاہے اوردفاعی تعاون کومزید مضبوط بنانے کی خواہش کااظہار کیا۔ انھوں نے بحرین کے بادشاہ کوپاکستان کادورہ کرنے کی بھی دعوت دی جو انھوںنے قبول کرلی۔وزیراعظم وطن واپس پہنچ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |