بااثر افراد کا دباؤ گلوکار سکھبیر سنگھ فرار ہو کر دبئی پہنچ گئے

29ہزار ڈالر کی برآمدگی کے بعد میزبانوں نے اثر و رسوخ استعمال کرکے ملک سے نکلوایا


Numainda Express August 11, 2015
29ہزار ڈالر کی برآمدگی کے بعد میزبانوں نے اثر و رسوخ استعمال کرکے ملک سے نکلوایا۔ فوٹو:فائل

لاہور: گلوکار سکھبیر سنگھ بااثر شخصیات کے دباؤ اور کسٹم حکام کی ملی بھگت سے امارات ایئر لائنز کی پرواز کے ذریعے دبئی پہنچ گئے۔

سکھبیر سنگھ سابق سینیٹر کے بھانجے کی شادی میں پرفارمنس کیلیے لاہور آئے تھے، اتوار کے روز وہ لاہور ایئر پورٹ سے قومی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے واپس جارہے تھے کہ ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے انکے سامان سے29ہزار ڈالر برآمد کیے، اس موقع پر سکھبیر کو مدعو کرنے والوں اور دیگر بااثر شخصیات نے اپنے اثرورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے انھیں پہلے ایئرپورٹ سے باہر نکوایا اور بعد میں پروٹوکول کے ساتھ امارات ایئر لائنز کی پرواز پر دبئی بھجوادیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سکھبیر کو دبئی بھجوانے میں کسٹم ،اے ایس ایف سمیت دیگر اداروں کا عملہ بھی ملوث ہے، دوسری جانب سکھبیر کے پاکستان میں مینجر ملک حسن کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل سکھبیر سے رابطہ ہوا، وہ اپنے میزبان سابق سینیٹر کے گھر پر تھے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں