کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے
نجی اسکولوں کے برعکس سرکاری اسکولوں میں پہلے روز بچوں کی تعداد کم ہے
FAISALABAD:
2 ماہ 10 دنوں پر مشتمل موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔
کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز 2 ماہ 10 روز کی تعطیلات کے بعد آج سے دوبارہ کھل گئے ہیں اور تدریسی عمل کا باقاعدہ سے آغاز ہوگیا ہے تاہم نجی اسکولوں کے برعکس سرکاری اسکولوں میں پہلے روز بچوں کی تعداد کم ہے، جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں ماند ہیں ، اساتذہ کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کے بعد ہی صحیح معنوں میں تدریسی عمل شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 3 اگست کو ختم ہونا تھیں تاہم بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث صوبائی حکومت نے اس میں 7 دن کی توسیع کر دی تھی جس پر پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہوگی۔