بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر حکومت عوام سے معافی مانگے سپریم کورٹ

دوسری جنگ عظیم میں بھی حکومتی قائم ہوئیں اورانتخابات ہوئے تو ملک میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں ہوسکتے،جسٹس دوست محمد


ویب ڈیسک August 11, 2015
دوسری جنگ عظیم میں بھی حکومتی قائم ہوئیں اورانتخابات ہوئے تو ملک میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں ہوسکتے،جسٹس دوست محمد. فوٹو: فائل

لاہور: سپریم كورٹ نے بلدیاتی الیكشن سے متعلق سندھ حكومت كی عدم دلچسپی پر برہمی كا اظہار كرتے ہوئے ایڈوكیٹ جنرل سندھ كو آج پیش ہونے كی ہدایت كی ہے جبكہ الیكشن كمیشن سے سندھ و پنجاب میں مزید ایك ماہ كی مہلت دینے كے بارے درخواست پر تجاویذ طلب كرلی ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q30/q30.webp

جسٹس جواد ایس خواجہ كی سربراہی میں تین ركنی بینچ نے سندھ اور پنجاب حكومت كے نمائندوں كو الیكشن كمیشن كے ساتھ بیٹھ كر ایک ماہ كی مہلت كے اسباب اور الیكشن كے انعقاد كے بارے تجاویذ مرتب كرنے كی ہدایت كرتے ہوئے سماعت آج صبح تک ملتوی كردی ہے، پنجاب و سندھ میں بلدیاتی الیكشن ستمبر كی بجائے اكتوبر میں 2 مراحل میں كرانے كے بارے الیكشن كمیشن كی درخواست كی سماعت ہوئی تو الیكشن كمیشن كے وكیل منیر پراچہ نے پیش ہوكر بتایا كہ حد بندیوں میں ابھی تک كچھ مسائل كا سامنا ہے اس بارے كچھ مقدمات ہائی كورٹ میں زیر التوا بھی ہیں، پنجاب سے سندھ تک ایک پوری پٹی میں سیلاب آیا ہوا ہے جب كہ پہلے سے سیلاب كااندازہ نہیں لگایا گیا تھا، محكمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے كے مطابق اكتوبر تک صورتحال نارمل ہوجائے گی۔

https://img.express.pk/media/images/q114/q114.webp

منیر پراچہ نے مزید بتایا كہ بد انتظامیوں سے بچنے كے لئے بلدیاتی الیكشن 2 مراحل میں كرانے كا بھی منصوبہ ہے۔ ایڈوكیٹ جنرل پنجاب نوید رسول نے پیش ہوكر بتایا كہ سیلاب كی وجہ سے ایک بڑی آبادی كو منتقل كیا گیا ہے، محرم كی وجہ سے سكیورٹی كے مسائل بھی پیدا ہوں گے اور نفری كی كمی كا سامنا ہوگا۔ انہوں نے مہلت كی استدعا كی۔

https://img.express.pk/media/images/q211/q211.webp

جسٹس دوست محمد خان نے كہا كہ محرم كے بعد كسی اور ایشو كو بنیاد بنایا جاسكتا ہے، بلدیاتی الیكشن ایک 2 سال پہلے كیوں نہیں ہوئے؟ جسٹس جواد نے كہا بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ امن و امان كے مسائل ہیں لیكن وہاں كی حكومتوں نے تو الیكشن كرادیئے جب كہ سندھ اور پنجاب كی عوام 2009 سے محروم ہیں، اگر صوبے الیكشن نہیں كراسكتے تو عوام كو بتادیا جائے۔ ایڈوكیٹ جنرل پنجاب نے اس تاخیر كے بارے كہا كہ وہ معذرت خواہ ہیں جس پر جسٹس جواد نے كہا كہ معافی عوام سے مانگی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں