سعودی کمپنی نے ڈھائی ارب روپے میں این پی سی سی کے 88 فیصد حصص خرید لیے

وزارت پانی وبجلی کی زیرنگرانی نیشنل پاورکنسٹرکشن کارپوریشن اندرون اوربیرون ملک ٹرانس میشن لائنزاور گرڈ اسٹیشنزبناتی ہے


ویب ڈیسک August 11, 2015
نجکاری کمیشن نے این پی سی سی کی نیلامی کے لئے ایک ارب 96 کروڑ روپے ریفرنس قیمت مقرر کی تھی فوٹو: فائل

سعودی کمپنی نے اندرون اور بیرون ملک ٹرانس میشن لائنز اور گرڈ اسٹیشنز بنانے والے سرکاری ادارے نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن کے 88 فیصد حصص ڈھائی ارب روپے میں خرید لیے۔

وزارت پانی وبجلی کی زیرنگرانی اندرون اور بیرون ملک ٹرانس میشن لائنز اور گرڈ اسٹیشنز بنانے والے ادارے نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن کے 88 فیصد حصص کی نجکاری کے لئے اسلام آباد میں نیلامی کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی کمپنی منصورالمسعد، حبیب رفیق اینڈ ایف ڈبلیواو کنسورشیم اور ظاہرخان اینڈریلائبل انجینیرنگ نے حصہ لیا۔ نجکاری کمیشن نے ایک ارب 96 کروڑ روپے ریفرنس قیمت مقرر کی تھی۔

نیلامی کے دوران حبیب رفیق اینڈ ایف ڈبلیواو کنسورشیم نے ایک ارب 62 کروڑ روپے اور ظاہر خان اینڈ ریلائبل انجینیرنگ نے صرف 60کروڑ روپے کی بولی دی جب کہ سعودی کمپنی منصورالمسعد نے ڈھائی ارب روپے کی بولی لگا کر این پی سی سی خرید لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں