کراچیفائرنگ کے واقعات میں کے ایم سی انسپکٹرسمیت3ہلاک

سینیٹری انسپکٹرشفقت کوشادمان،قصبہ میںدکاندارفائرنگ سے ہلاک،منگوگوٹھ سے لاش ملی


Staff Reporter October 18, 2012
سینیٹری انسپکٹرشفقت کوشادمان،قصبہ میںدکاندارفائرنگ سے ہلاک،منگوگوٹھ سے لاش ملی۔ فوٹو: فائل

شہرمیں فائرنگ اوراغواکے بعدلاش پھینکنے کے واقعات میں3افرادہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاںکے علاقے شادمان ٹاؤن سیکٹر14-Bمیں کے ایم سی کے سینٹری انسپکٹرشفقت کوموٹرسائیکل سوارملزمان نے سرپرایک گولی مارکرہلاک کردیا اورفرارہوگئے،مقتول بفرزون سیکٹر 15/A-4 میں رہائش پذیر تھا۔قصبہ کالونی میں اسپیئرپارٹس کی دکان پرموٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے29سالہ علی رضاہلاک ہوگیاواقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی اورخوف و ہراس پھیل گیا،مقتول دکان کا مالک اورکالونی اورنگی ٹاؤن کا ہی رہائشی تھا۔

پرانی سبزی منڈی منگو گوٹھ سے 22سالہ بہادر علی کی لاش ملی،مقتول کو سر پر گولیاں مارکرقتل کرنے سے قبل بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیاتھا،ور پی آئی بی کا رہائشی تھاجس کی لاش اس کے بھائی اقبال نے وصول کی۔دریں اثناشہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں حساس ادارے کے انجنیئرسمیت2 افراد جاں بحق ہو گئے۔خیابان شاہین سکینہ سلطان مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے26 سالہ ثاقب ہلاک ہوگیاجسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔

جبکہ فیروز آباد تھانے کی حدود شارع فیصل نرسری اسٹاپ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے35 سالہ نامعلوم شخص زخمی ہو گیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔متوفی سوزوکی پک اپ کا ڈرائیور تھا،سوزوکی پک اپ میں دودھ کی ٹنکیاں تھیں اورسوزوکی پک اپ کا ٹائر پنگچر ہونے کی وجہ سے وہ ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔سوزوکی پک اپ میں کاغذات نہیں تھے جبکہ متوفی کی شناخت بھی نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں