بلوچستان فائرنگ کے واقعات میں پولیس انسپکٹرسمیت5ہلاک

انسپکٹرمجاہدکوپشین میں نشانہ بنایاگیا،چمن اورسبی میں دھماکوں سے خوف و ہراس.


Numaindgan Express October 18, 2012
انسپکٹرمجاہدکوپشین میں نشانہ بنایاگیا،چمن اورسبی میں دھماکوں سے خوف و ہراس. فوٹو: فائل

کوئٹہ اوراندرون بلوچستان ٹارگٹ کلنگ اورفائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس انسپکٹرسمیت5افرادجاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بدھ کوکوئٹہ کے علاقے سریاب لنک روڈپر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاجس کی شناخت عبدالرسول کے نام سے ہوئی، پشین سے نمائندے کے مطابق نامعلوم افرادنے پشین بائی پاس کے علاقے میں فائرنگ کرکے پولیس انسپکٹر مجاہدعلی شاہ کوہلاک کردیا، تربت کے علاقے مندبی ایریامیں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخض کوقتل کردیااورلاش پہاڑ کے دامن میں پھینک کرفرارہوگئے۔

ڈھاڈرسے نمائندے کے مطابق سنی کے علاقے ڈوئی میں ایک شخص واحدبخش نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بیوی گل نساء اوراس کے مبینہ آشناصدام حسین کو قتل کردیااورفرارہوگیا،چمن سے نمائندے کے مطابق بوغرہ کے علاقے میں ایک گھر کے باہر رکھا گیا دھماکاخیزمواد پھٹنے سے گھرکونقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سبی سے نمائندے کے مطابق شہر میں دھماکے کی آواز سے خوف وہراس پھیل گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں