کراچی رینجرز پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ13افراد ہلاک

سیاسی کارکنوں اور پولیس اہلکار سمیت مزید13افراد ہلاک


ایکسپریس July 16, 2012
سیاسی کارکنوں اور پولیس اہلکار سمیت مزید13افراد ہلاک فائل فوٹو

کراچی میں بدامنی کاسلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پیپلزپارٹی کے 2 کارکنوں اورسی آئی ڈی اہلکارسمیت مزید13افرادہلاک جبکہ پولیس اہلکاراورخاتون سمیت9افرادزخمی ہوگئے،دائودچورنگی پررینجرزموبائل کے قریب ریمورٹ کنٹرول دھماکے سے رینجرز کی موبائل مکمل تباہ ہوگئی جبکہ رینجرزکے4اہلکاراورنجی سیکیورٹی کمپنی کاایک گارڈزخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کی حدودنیوکراچی سیکٹرفائیو ڈی میں رینٹ اے کاروآئل ڈپوکی دکان پرموٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان پربیٹھاہواعامر گبول موقع پر ہی ہلاک ہوگیااورعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،مقتول پیپلز پارٹی کا کارکن تھااوراپنے دوست شکیل کی رینٹ اے کاروآئل ڈپو پر بیٹھاہواتھاکہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے حملہ کردیا،مقتول لاسی گوٹھ کارہائشی تھا۔کلفٹن تھانے کی حدوددوتلوارزم زمہ اسٹریٹ پرکارسوارملزمان نے فائرنگ کرکے25سالہ دلاورکوہلاک کردیا اور فرار ہوگئے،

مقتول دلاوراپرگزری باغ کالونی کارہائشی تھااور اتوارکی صبح اپنے دوست کامران کے ساتھ سی ویو گیاتھا،کامران نے بتایاکہ سی ویوپرملنے والی ایک لڑکی سے کوچھیڑنے کے معاملے پردلاورکانامعلوم کار سواروں سے جھگڑاہوگیاتھاجس پرکارمیں سوار ایک نوجوان نے دلاورکوگولی مار کر قتل کردیااورفرار ہوگئے۔ملیرسٹی تھانے کی حدودپیرمحفوظ روڈپرنامعلوم مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل پر جانے والے 2افرادپرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں28 ریاض بلوچ اور30سالہ عثمان خان زخمی ہوگئے

جنہیں جناح اسپتال پہنچایاگیا،جہاں عثمان دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا، دونوں نوجوان ملیرسٹی کے علاقے مہران گوٹھ کے رہائشی اورسندھ پیپلزیوتھ کراچی ڈویژن کے سابق صدرعامر شاہ کی برسی میں شرکت کیلیے پی آئی اے ٹاؤن شب گئے تھے،مقتول عثمان اینٹوں کے تھلے کامالک تھا،مقتول اورمضروب پیپلز پارٹی پی ایس127 کے سرگرم کارکن ہیں۔پیرآبادکے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5/E موبائل مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سی آئی ڈی پولیس کااہلکار30 سالہ انیس محمدہلاک ہوگیا،

مقتول اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 الصمدکالونی کارہائشی اور 2 بچوں کا باپ تھا،ایس پی سی آئی ڈی انویسٹی گیشن مظہرمشوانی نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول گزشتہ 2 سال سے ایس ایس پی سی آئی ڈی آپریشن فیاض خان کے پاس تعینات ہے،اس سے قبل مقتول اورنگی ٹاؤن تھانے میں تعینات تھا،

مقتول کو سرکاری کام کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں بھیجاگیاتھا، شبہ ہے کہ ملزمان نے مقتول کوشناخت کرکے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔منگھوپیرکے علاقے سلطان آبادپختون چوک پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 38سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی لاش عباسی شہیداسپتال پہنچائی گئی،اس کی شناخت نہیں ہوسکی،بلدیہ ٹاؤن سیکٹر12/Dمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ عذیربلوچ اوراس کادوست فرحان زخمی ہو گئے،

زخمیوں کوطبی امدادکیلیے سول اسپتال پہنچایا گیاجہاں عذیر بلوچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا،مقتول اورمضروب سیکٹر 12/Dکے رہائشی ہیں واردات کے وقت مضروب فرحان اپنے گھرکے باہرعذیر کے ساتھ چبوترے پر بیٹھاتھا کہ نامعلوم ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کردی۔ماڈل کالونی تھانے کی حدودٹیلی فون ایکسچینج کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار35سالہ ریحان عرف ڈینجرز ہلاک ہوگیا،مقتول کالعدم تنظیم کاکارکن اورماڈل کالونی پولیس کوڈکیتی وقتل سمیت دیگر21سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔سعودآبادوکٹری گراؤنڈجعفرطیارسوسائٹی سے 26 سالہ نوجوان کی لاش ملی،پولیس موقع پرپہنچ گئی اور لاش جناح اسپتال پہنچادی،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔

میٹھادرتھانے کی حدودشاہراہ لیاقت نیوچالی کے قریب نامعلوم ملزمان 28سالہ نوجوان انیس راجپوت کی لاش پھینک کرفرار ہوگئے،مقتول ڈالمیاشانتی نگرمجیدپاڑہ کارہائشی تھا۔رمپاپلازہ کے قریب سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی جس کی شناخت30سالہ عبدالستارکے نام سے کی گئی۔مقتول ڈالمیاشانتی نگرکچھی پاڑہ مکان نمبر B/75کارہائشی تھا۔ کھوکھرا پارتھانے کی حدودملیرریلوے لائن کے قریب نامعلوم کار سوار 3نامعلوم افرادکوچلتی کار سے پھینک کر فرارہوگئے جن میں سے2افرادہلاک جبکہ ایک زخمی تھااطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اور ہلاک وزخمی ہونے والوںکوجناح اسپتال پہنچایا،جہاں زخمی ہونے والا شخص بھی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا،ہ

لاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت توصیت جوکھیوجبکہ دوسرے کی شناخت عمران کے نام سے کی گئی جبکہ دوران علاج ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں کی جاسکی ،تینوں افراد کو نامعلوم ملزمان نے اغواکے بعدفائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ہلاک ہونے والا توصیف ماڈل کالونی میں ہلاک ہونے والے ریحان عرف ڈینجرکاکا بھائی تھا،مقتول توصیف ماڈل کالونی پولیس نے ڈکیتی اور قتل کے 9مقدمات میں مطلوب تھا۔قائدآبادکے علاقے ملیرداؤد چورنگی ہڈی مل کے قریب رینجرزکی موبائل کے عقب میں واقع پودوںکی کیاری میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں موبائل میں بیٹھے ڈرائیور صدیق،قاسم،رضوان ،ثناء اﷲ اورنجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ فیض محمد زخمی ہو گئے،

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اور دیگر اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔جس جگہ پر واقع ہواہے وہاں گل احمد کے رہائشی اپارٹمنٹ ہیں اوروہاں رینجرز کی پکٹ ہے اورموبائل 24 گھنٹے کھڑی رہتی ہے واردات کے وقت رینجرز کی موبائل میں 7 جوان تعینات تھے،ملزمان نے کیاری میں تقریباًڈیڑھ فٹ کی گہرائی میں ایک کلوسے زائد دھماکاخیز موادنصب کیاتھاجس میں بول بیرنگ اور نٹ بولٹ بھی تھے،دھماکے کے آواز اتنا شدیدتھاکہ رینجرز کی موبائل مکمل تباہ ہوگئی،

دھماکے کے نتیجے میں زمین میں3 فٹ سے زائد گہرا اور9 فٹ سے زائد چوڑا گڑھا ہو گیا،ڈی ایس پی قائد آباد قمر نے بتایا کہ زخمی ہونے والے رینجرز کے اہلکار قاسم کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،رینجرز کے ترجمان سے متعددباررابطہ کرنے کے باوجودموبائل فون کال وصول نہیں کی۔زمان ٹاؤن تھانے کی حدودکورنگی سیکٹر33-Cمیں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زرداری،ابراہیم اورسلطان زخمی ہوگئے،

مومن آباد تھانے کی حدودمیں فائرنگ سے نادیہ زخمی ہوگئی۔پیرآبادتھانے کی حدوداورنگی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل علی جاویدزخمی ہوگیا،مضروب اقبال مارکیٹ تھانے میں تعینات ہے۔بلوچ کالونی تھانے کی حدودمنظورکالونی کارہائشی30سالہ عامرخان گھرکے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔سعیدآبادکے علاقے سیکٹر12/Eمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30سالہ بابرشدیدزخمی ہوگیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں