بھارتی فوج کی ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

بھارتی فوج کی جانب سے کیلر، باغ اور نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو; فائل

بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی اور آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے رات گئے آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں کیلر، باغ اور نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 5 پاکستانی شہری شہید جب کہ متدد زخمی ہو چکے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر گزشتہ روز بھی بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔
Load Next Story