کراچی میں یوم آزادی پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل تیارکررکھی تھی اور انہیں خودکش حملہ آور کا انتظار تھا


ویب ڈیسک August 12, 2015
انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات کی روشنی میں گرفتار کئے گئے دہشت گردوں پر کافی وقت سے نظر رکھی جارہی تھی فوٹو: آئی این پی

سیکیورٹی فورسز نے اہم طالبان کمانڈر سمیت 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق 9 اگست کو سیکیورٹی فورسز نے کراچی اورحیدر آباد میں ایک ہی وقت کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار کئے جانے والے دہشت گردوں میں کراچی میں کالعدم تحریک طالبان سوات کا امیر بخت زمان بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات کی روشنی میں گرفتار کئے گئے دہشت گردوں پر کافی وقت سے نظر رکھی جارہی تھی اور یہ کافی وقت سے کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے، اس کے لئے انہوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی اور موٹرسائیکل بھی تیار کررکھی تھی، انہیں خودکش حملہ آور کا انتطار تھا جسے افغانستان سے آنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔