سفیر سمیت 4 اہلکاروں کی ہلاکت امریکا کا لیبیا سے مالی تک اہداف کو نشانہ بنانے کا منصوبہ
افریقی ممالک میں ڈرون کی پروازیں شروع، اسپیشل فورسز کو تیار رہنے کا حکم.
امریکا نے لیبیا کے شہر بن غازی میں اپنے سفیر سمیت 4 اہلکاروں کی ہلاکت کے ردعمل میں براعظم افریقہ میں لیبیا سے لے کر مالی تک اہداف کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں امریکی انتظامیہ نے اسپیشل آپریشنز اسٹرائیک فورسز کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے اور افریقی ممالک کی فضائوں میں ڈرون کی پروازیں شروع ہوگئی ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق لیبیا میں امریکی سفیر کی ہلاکت کے ذمے دار القاعدہ سے روابط رکھنے والے گروپوں کی کسی بھی جگہ نشاندہی پر ان کے خلاف فوراً کارروائی کی جائے گی تاہم بعض امریکی عہدیداروں نے ایسی کارروائیوں کے نتیجے میں القاعدہ سے روابط رکھنے والے گروپوں کی مقبولیت میں مزید اضافے کے خدشہ کا اظہار بھی کیا ہے۔
امریکی صدر بارک اوباما کو صدرتی انتخاب سے محض چند ہفتے قبل اس معاملے پر حریف امیدوارمٹ رومنی کی طرف سے شدیدتنقید کاسامناہے جو اسے صدربارک اوباماکی انتظامیہ کی ایک بڑی نااہلی قرار دے رہے ہیں۔ امریکانے مالی کی حکومت سے مالی کی مسلح افواج کو تربیت فراہم کرنے والے امریکی اسپیشل فورسز کے ارکان کی واپسی کی اجازت بھی طلب کی ہے۔ مالی کے تین شمالی شہروں جہاں اسلامی عسکریت پسند ملیشیا الشباب کا اثرو رسوخ ہے۔