چین کے شہر تیانجن میں دھماکے سے ہلاک افراد کی تعداد 105 ہو گئی 700 سے زائد زخمی

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کےباعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے


ویب ڈیسک August 13, 2015
چین میں دھماکے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جبکہ تین کلومیٹر تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کاریں جل کر راکھ بن گئیں/ فوٹو اے ایف پی

چین کے شہر تیانجن کے پیٹرول اسٹوریج میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 105 ہو گئی ہے جب کہ 700 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ ابھی بھی دھماکے سے متاثرہ علاقوں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق تیانجن میں پیٹرول اسٹوریج کی جگہ پرزور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 105 ہوگئی جب کہ 700 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 12 فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

چین کے زلزلے پیما مرکز کا کہنا ہے کہ پہلے دھماکے کی شدت 3 ٹن بارودی مواد کے پھٹنے کے برابر جب کہ دوسرے دھماکے کی شدت 21 ٹن باروی مواد کے برابر تھی۔ دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں میں بھی آگ لگ گئی جنھیں فوری طور پر خالی کروا کر آگ بجھائی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی چین کے صوبے ہیبی میں بھی غیر قانونی آتش گیر مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں