نازیہ حسن کی 15ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

نازیہ حسن نے اپنے بھائی ذوہیب حسن کے ساتھ پاکستان میں پاپ گلوکاری کی بنیاد رکھی


ویب ڈیسک August 13, 2015
نازیہ حسن 13اگست 2000میں کینسر کی بیماری کے باعث 35برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ فوٹو: فائل

موسیقی کی دنیا میں نئے انداز متعارف کرانے والی پاکستانی پاپ گلوکار نازیہ حسن کی 15 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

ٹیلی وژن پروگرام ''سنگ سنگ چلے'' سے موسیقی کی شروعات کرنے والی نازیہ حسن اور ان کے بھائی زوہیب حسن کو پاکستان میں پاپ موسیقی کا بانی کہا جاتا ہے جنہوں نے 80 کی دہائی میں بھارتی فلم ''قربانی'' میں "آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے" گا کر گلوکاری کی دنیا میں دھوم مچائی جس سے انہیں بے پناہ شہرت ملی۔

نازیہ حسن کا پہلا البم'' ڈسکودیوانے''1982 میں ریلیز ہوا جس نے انھیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ نازیہ حسن نے پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈ حاصل کیے تاہم گلوکارہ 13 اگست 2000 میں کینسر کی بیماری کے باعث 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں