وزیراعظم کانگراں حکومت کیلیے آل پارٹیزکانفرنس بلانے پرغور

راجا پرویزکا نوازشریف سمیت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے رابطے کا امکان


ایکسپریس July 16, 2012
راجا پرویزکا نوازشریف سمیت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے رابطے کا امکان فوٹو /ایکسپریس

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نگران حکومت اور دیگر معاملات پرحکومتی و اپوزیشن جماعتوں کواعتماد میں لینے اورمشاورت کیلیے آل پارٹیز کانفرنس بلانےپرغورکررہے ہیں'وزیراعظم ن لیگ کے صدرنوازشریف سمیت اپوزیشن کی جماعتوں کے قائدین سے رابطے بھی کرسکتے ہیں۔

اتوارکوپیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایاکہ حکومت نگران حکومت کے معاملے پرصرف حکومتی جماعتوں کوہی نہیں بلکہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینا چاہتی ہے اوراس سلسلے میں وزیراعظم اے پی سی بلانے پرغورکررہے ہیں اور اس سلسلے میں وزیراعظم اپوزیشن قائدین سے رابطے بھی کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں