امریکا کرکٹ نے آئی سی سی پر پلیئرز کے معاوضے ادا نہ کرنے کا الزام لگا دیا

آئی سی سی یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن کو مختلف بے ضابطگیوں پر معطل کرکے پلیئرز کا کنٹرول خود سنبھال چکی ہے۔

آئی سی سی یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن کو مختلف بے ضابطگیوں پر معطل کرکے پلیئرز کا کنٹرول خود سنبھال چکی ہے۔فوٹو: فائل

CLEARWATER, FL, US:
امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی سی سی پر پلیئرز کے معاوضے ادا نہ کرنے اور غلط بیانی سے کام لینے کا الزام عائد کردیا۔


امریکی کھلاڑی آئر لینڈ میں ورلڈ ٹوئنٹی 20 کوالیفائرز کھیل کر وطن واپس لوٹ چکے مگر انھیں آئی سی سی کی جانب سے فی کس 2 ہزار ڈالر دینے کا جو وعدہ کیا گیا تھا وہ پورا نہیں ہوا۔ امریکا کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر اوین گرے کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو ہی ہمارے پلیئرز کو معاوضہ ادا کرنا تھا جو ابھی تک نہیں دیا گیا، کونسل کے آفیشلز کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ رقم ہماری ایسوسی ایشن کے اکاؤنٹ میں بھیج دی مگر یہ سفید جھوٹ ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن کو مختلف بے ضابطگیوں پر معطل کرکے پلیئرز کا کنٹرول خود سنبھال چکی ہے۔
Load Next Story