استعفوں پرنظرثانی کی جائے وفاقی حکومت کا متحدہ کو پیغام

حکومت بات چیت کیلیے تیارہے تاہم ایم کیوایم کی جانب سے فی الحال کوئی جواب نہیں دیا


Umair Ali Anjum August 13, 2015
حکومت بات چیت کیلیے تیارہے تاہم ایم کیوایم کی جانب سے فی الحال کوئی جواب نہیں دیا۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے ایم کیوایم سے رابطہ کرکے پیغام دیاہے کہ وہ اپنے استعفوں کے معاملے پرنظرثانی کرے۔

حکومت بات چیت کیلیے تیارہے تاہم ایم کیوایم کی جانب سے فی الحال کوئی جواب نہیں دیا۔حکمراں جماعت نے ایم کیوایم کے پارلیمانی رہنماؤں کے استعفوں کے معاملے پربات چیت کیلیے دیگر پارلیمانی جماعتوں سے بھی رابطہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ اس معاملے کوحل کرنے کے لیے اعلی سطح کاوفدتشکیل دیا جاسکتا ہے، یہ وفد ایم کیوایم کے پارلیمانی وفدسے ان کے مسائل سنے گا اورتفصیلی بات چیت کرے گا،فی الحال استعفے نہ منظور کرنے کی پالیسی پر غور کیا جارہاہے،حکومت چاہتی ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ بات چیت شروع ہواورمسائل کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکے۔ ایم کیوایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہاگراستعفے منظورکرلیے جاتے ہیں اورمسائل کوحل نہیں کیاجاتاتوعوامی احتجاج کے آپشن اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی پالیسی پر غور کیاجاسکتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |