بالا کوٹ میں کار کھائی میں گرنے سے 6 سیاح جاں بحق

شدید بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، پولیس

جاں بحق ہونے والے سیاحوں کا تعلق ملتان سے ہے،پولیس۔ فوٹو؛ فائل

گنول میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک لاپتہ ہو گیا ہے.


ایکسپریس نیوز کے مطابق بالاکوٹ میں شدید بارشوں کے باعث سیاحوں کی گاڑی بے قابو ہو کر گنول کے علاقے میں گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 6 سیاح جاں بحق جب کہ ایک لاپتہ ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم لا پتہ سیاح کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں کا تعلق ملتان سے بتایا جاتا ہے۔
Load Next Story