ایران کے ساتھ تعلقات کوفروغ دینا چاہتے ہیں وزیراعظم نوازشریف

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے توانائی بحران پرقابو پانےمیں مدد ملےگی، وزیراعظم

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبےکی تکمیل سےتوانائی بحران پرقابوپانےمیں مدد ملےگی،نواز شریف:فوٹو فائل

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے اور اس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں خطے کی سلامتی اورافغان مصالحتی امور سمیت پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے اور ایران کے جوہری پروگرام اور معاہدوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پروزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں جو دونوں ممالک کے لیے خوش آئند ہوگا اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے توانائی بحران پرقابو پانےمیں مدد ملےگی۔

Load Next Story