کراچی آپریشن پر کسی جماعت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں ہو سکتا پرویزرشید

ایم کیوایم کے استعفوں کا معاملہ سیاسی ہے اورامید ہے کہ اس معاملے کو جلد ازجلد حل کر لیا جائے گا، وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک August 13, 2015
کراچی آپریشن کسی شخصیت یا جماعت کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے، پرویز رشید. فوٹو: آن لائن

ISLAMABAD: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کسی جماعت یا شخصیت کے خلاف نہیں ہورہا اور اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزرشید کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے طاقت کاسہارنہیں لیا بلکہ ہمیشہ محنت اوردلائل سے کام لیا، مقاصد کے حصول کے لئے خود کش جیکٹس اورٹارگٹ کلنگ ضروری نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کسی شخصیت یا جماعت کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے، کراچی آپریشن پر کسی جماعت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

پرویزرشید نے کہا کہ جرم اورسیاست دو الگ الگ چیزیں ہیں، ہمیں غلطیوں کو تسلیم اوراس کا مداوا کرکے آ گے بڑھنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کا معاملہ سیاسی ہے اورامید ہے کہ اس معاملے کو جلد از جلد حل کر لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں