اسپیکر قومی اسمبلی ایم کیو ایم کے استعفوں کی منظوری میں جلد بازی نہ کریں خورشید شاہ

ایم کیو ایم کو عوام کا مینڈیٹ ملا ہے انہیں ایوان میں آکر بات کرنی چاہیئے، اپوزیشن لیڈر


ویب ڈیسک August 13, 2015
متحدہ کی جانب سے استعفے دینا افسوسناک عمل ہے، خورشید شاہ. فوٹو: فائل

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو مشوردہ دیا ہے کہ ایم کیو ایم اراکین کے استعفوں کی منظوری میں جلد بازی سے کام نہ لیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ کو سنجیدہ نہیں لیتی اس لئے کسی کو دلچسپی نہیں، ایم کیو ایم کا معاملہ ایوان میں ہی حل ہونا چاہیئے تھے جب کہ متحدہ کی جانب سے استعفے دینا افسوسناک عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ایم کیو ایم اراکین کے استعفوں کی منظوری میں جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیئے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو عوام کا مینڈیٹ ملا ہے انہیں ایوان میں آکر بات کرنی چاہییئے، ایم کیو ایم ارکان قانون کے مطابق مسئلے کا حل تلاش کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں