تحریک انصاف کے 18 ناراض رہنماؤں کی جسٹس وجیہہ الدین کا ساتھ دینے کی یقین دہانی

اپنی تحریک کے ذریعے تحریک انصاف میں حقیقی جمہوریت کو فروغ دیں گے، جسٹس وجیہہ الدین


ویب ڈیسک August 13, 2015
ٹریبونل کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے نظریاتی رہنماؤں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، جسٹس وجیہہ. فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے 18 ناراض رہنماؤں نے پارٹی کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے 18 ناراض رہنماؤں نے پارٹی الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو ساتھ کی یقین دہانی کرا دی ہے جب کہ جسٹس وجیہہ الدین پی ٹی آئی الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے کل سے باقاعدہ تحریک شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کو قبضہ مافیا سے آزاد کرائیں گے اور اپنی تحریک کے ذریعے پارٹی میں حقیقی جمہوریت کو فروغ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے نظریاتی رہنماؤں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ دوسری ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے مقامی رہنماؤں کو جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین سے ملنے سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ جسٹس وجیہہ الدین تحریک سے پارٹی کمزور ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں