ایم کیوایم کے استعفوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا سیکرٹری سندھ اسمبلی

استعفے تصدیق کے لئے اسمبلی کے قانون ساز ادارے کو ارسال کر دیئے گئے ہیں، عمر فاروق


ویب ڈیسک August 13, 2015
جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد استعفے واپس اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھیج دیئے جائیں گے، سیکرٹری سندھ اسمبلی۔ فوٹو: فائل

سیکرٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اراکین کے استعفوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکرٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اراکین کے استعفوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور استعفے تصدیق کے لئے اسمبلی کے قانون ساز ادارے کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد استعفے واپس اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھیج دیئے جائیں گے جس کے بعد ان کی مرضی ہے کہ وہ استعفے قبول کریں یا ایم کیو ایم کے ایک ایک رکن کو اپنے چیمبر میں بلوا کر پوچھیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اسپیکر کو ایم کیو ایم اراکین کے استعفے قبول کرنے کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی ہدایات جاری نہیں کی ہیں جس کے بعد اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ قومی اسمبلی کی طرح سندھ اسمبلی میں بھی استعفوں کی منظوری میں جلد بازی سے کام نہیں لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں