پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کے عوام کو فائدہ ہوگا وزیراعظم

کراچی سے لاہور موٹر وے 3 سال میں مکمل کی جائے گی، وزیر اعظم نواز شریف


ویب ڈیسک August 13, 2015
ہزارہ موٹر وے پہلے مرحلے میں حویلیاں تک جائے گی، وزیراعظم فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین راہداری سے خطے کے عوام کو فائدہ ہوگا جب کہ حکومت نے سڑکوں،گیس اور بجلی کے معاملے پربہت توجہ دی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا جب کہ رواں سال سڑکوں کی تعمیر کے لیے 112ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کے عوام کو فائدہ ہوگا جب کہ سڑک کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا پہلا زینہ ہوتاہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ ہزارہ موٹر وے پہلے مرحلے میں حویلیاں تک جائے گی جب کہ ہزارہ موٹروے کو 6 رویہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حویلیاں سے مانسہرہ تک دوسرے مرحلے کاجلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور مانسہرہ سے تھاکوٹ تک چارلین کی موٹروے بنائیں گے جب کہ کراچی سے لاہور موٹر وے 3 سال میں مکمل کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |