مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے افغان وزیر خارجہ کی ملاقات

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک August 13, 2015
ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، فوٹو:پی آئی ڈی

FAISALABAD: مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے افغان وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ کے مطابق افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے وفد کے ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی جس میں پاک افغان تعلقات اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہے اور ہم افغانستان سے مل کر تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن واستحکام کی جدوجہد میں کردار ادا کرتے رہیں گے اور دونوں ملک باہمی اعتماد ویقین کے ساتھ آگے بڑھیں گے جب کہ اس موقع پر افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان پاکستان سے مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں