آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کو جڑ سے پھینکنے کے عزم کی علامت ہے وزیراعظم

آزادی كی نعمتوں كے تحفظ كیلئے ہمیں اپنے معاشرے میں باہمی تعاون اور خیرسگالی كو فروغ دینا ہوگا، یوم آزادی پر پیغام


ویب ڈیسک August 13, 2015
آزادی كی نعمتوں كے تحفظ كیلئے ہمیں اپنے معاشرے میں باہمی تعاون اور خیرسگالی كو فروغ دینا ہوگا، یوم آزادی پر پیغام، فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ دہشت گردی كے ناسور كو جڑ سے اكھاڑ پھینكنے كیلئے پرعزم ہیں اور آپریشن ضرب عضب اس عزم كی علامت ہے۔

یوم آزادی كے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں شاعر مشرق علامہ اقبالؒ كی فكر اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ كے نظریات كے مطابق پاكستان كو ترقی كی راہ پر گامزن ایك مضبوط اور خوشحال ملك بنانے كی جدوجہد جاری ركھنے كے عزم كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ آزادی كی نعمتوں كے تحفظ كیلئے ہمیں اپنے معاشرے میں باہمی تعاون اور خیرسگالی كو فروغ دینا ہوگا، دہشت گردی كے ناسور كو جڑ سے اكھاڑ پھینكنے كیلئے پرعزم ہیں اور آپریشن ضرب عضب اس عزم كی علامت ہے۔

وزیراعظم نے یوم آزادی كے موقع پر تمام اہل وطن كو مباركباد پیش كرتے ہوئے كہا كہ یہ دن خوشی كا بھی ہے، اﷲ تعالیٰ كے حضور سجدہ ءشكر بجا لانے اور اس عہد كو تازہ كرنے كا بھی كہ ہم متحد اور یكجان ہو كر ان مقاصد كے لئے جدوجہد كرتے رہیں گے جن كے لئے پاكستان حاصل كیا گیا تھا۔ انہوں نے كہا كہ شاعر مشرق علامہ اقبالؒ نے جنوبی ایشیا كے مسلمانوں كے لئے ایك آزاد و خودمختار ریاست كا خواب دیكھا ہے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ولولہ انگیز تحریك كے ذریعے اس خواب كو تعبیر كی شكل دی ہے۔ وزیراعظم نے كہا كہ آج ہمیں ان عظیم شہیدوں كو بھی یاد ركھنا چاہئے جنہوں نے آزادی كی خاطر اپنا سب كچھ قربان كر دیا اور جانیں تك نچھاور كر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج خود احتسابی كا دن بھی ہے ہمیں سوچنا ہوگا كہ ماضی كی كون سی غلطیوں اور كوتاہیوں كی وجہ سے ہم اپنی دوسری ہم عمر قوموں سے پیچھے رہ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |