بھارتی فوج کی نیزہ پیرسیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے خاتون شہید 3 افراد زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے مدار پور بٹک سیکٹراور لائن آف کنٹرول کے قریب دھرمسال میں بھی شدید فائرنگ کی۔


ویب ڈیسک August 14, 2015
بھارتی فوج کی جانب سے مدار پور بٹک سیکٹراور لائن آف کنٹرول کے قریب دھرمسال میں شدید فائرنگ کی ۔ فوٹو: فائل

بھارت پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھی شرانگیزی سے باز نہ آیا اور صبح سے ہی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں شدید فائرنگ کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں خاتون شہید اور 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے نیزہ پیر سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون شہید جب کہ 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بننے والی خاتون کی شناخت منیرہ اختر کے نام سے ہوئی جب کہ اس کے شوہر اور 2 بیٹیاں شدید زخمی ہیں، بھارتی شرانگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔

اس سے قبل بھارتی فوج نے دھرمسال میں شدید فائرنگ کی جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ بھارتی فوج کی جانب سے مدار پور بٹک سیکٹر میں بھی بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں