بیکری ملازم تشدد کیس وزیراعلی پنجاب کے داماد کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

علی عمران کے وکیل کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت جمع کروانے کے بعد کارروائی کل تک ملتوی کردی۔

علی عمران کے وکیل کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت جمع کروانے کے بعد کارروائی کل تک ملتوی کردی۔ فوٹو فائل

KARACHI:
بیکری ملازم تشدد کیس میں ملوث وزیراعلی پنجاب کے داماد کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔


وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے بیکری ملازم تشدد کیس میں انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، علی عمران کے وکیل کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت جمع کروانے کے بعد کارروائی کل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع بیکری نہ کھولنے پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد کے گارڈز نے بیکری ملازم پر شدید تشدد کیا تھا، جس کے بعد گذشتہ رات شہبازشریف کے داماد علی عمران نے تھانہ پہنچ کر بیان قلمبند کروایا تھا کہ بیکری ملازم تشدد کیس میں میرے گارڈ ملوث ہیں جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتارکرلیا اور علی عمران کو رات حوالات میں گزارنی پڑی۔

Recommended Stories

Load Next Story