مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا

خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی نے ایک بار پھر سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرایا۔

خواتین نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کے ہمراہ پاکستانی ملی نغمے گائے۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر کے عوام اور حریت رہنماؤں کی پاکستان سے والہانہ محبت اور عقیدت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جس کا اظہار وہاں کے عوام وقتاً فوقتاً کرتے رہتے ہیں اور پاکستان کے 69 ویں یوم آزادی کے موقع پر بھی کرفیو کے باوجود وہاں سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی پولیس نے کشمیری عوام کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر جشن نہ منانے کے لئے وادی میں کرفیو لگا دیا جس کے باوجود حریت رہنماؤں کی جانب سے پاکستان سے اپنی محبت کے اظہار میں جشن آزادی کے موقع پر ریلیاں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے۔ خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی نے ایک بار پھر سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا کر قابض بھارتی فوج کو پیغام دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ آسیہ اندرانی نے چند ماہ قبل بھی سری نگر میں اپنی رہائش گاہ پر پاکستانی پرچم لہرایا تھا جس کی پاداش میں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔
Load Next Story