پاکستان کو تقسیم کرنے والے خود تقسیم اور برباد ہو جائیں گے سراج الحق

پاکستان کی جنگ لڑیں گے اور عوام کو ان کے جائز حقوق دلائیں گے، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک August 14, 2015
پاکستان کی جنگ لڑیں گے اور عوام کو ان کے جائز حقوق دلائیں گے، امیر جماعت اسلامی. فوٹو: فائل

MIRANSHAH: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تقسیم کرنے والے خود تقسیم اور برباد ہو جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ لوگوں کو مراعات حاصل ہیں جب کہ عوام محروم ہیں، پاکستان کی جنگ ہم لڑیں گے اور تمام لوگوں کو ان کے جائز حقوق دلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تقسیم کرنے والے خود تقسیم اور برباد ہو جائیں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات نئی بات نہیں لیکن جرائم کو سیاست سے الگ کرنا چاہیئے، کچھ جرائم پیشہ افراد نے سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے اپنے استعفوں پر پشیمان ہے اور اب بلی چوہے کا کھیل جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔