جشن آزادی نمائشی میچ میں جنرل راحیل شریف کا شاہد آفریدی کی گیند پرچوکا

آرمی چیف جنرل راحیل شریف میدان میں اترے تو تماشائیوں نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف میدان میں اترے تو تماشائیوں نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

جشن آزادی کے موقع پر پاک فوج اور پاکستان الیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے جب کہ سربراہ پاک فوج نے شاہد آفریدی کو چوکا لگا کر نمائشی میچ کا آغازکیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان الیون اور پاک فوج کے درمیان میچ سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف میدان میں اترے تو تماشائیوں نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا، سربراہ پاک فوج نے بلا تھاما اورشاہد آفریدی کی ہلکی گیند پر بھرپور شارٹ کھیلا اورگیند کو بونڈری لائن کے پار پہنچا دیا، شاہد آفریدی کو چوکا لگانے کے بعد باقاعدہ طور پرمیچ کا آغاز کیا گیا۔ پاکستان الیون کی جانب سے مصباح الحق، احمد شہزاد، اظہرعلی اور محمد حفیظ سمیت انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی ٹیم میں شامل تھے جب کہ پاک فوج کی جانب سے شاہد آفریدی نے ٹیم کی نمائندگی کی۔


نمائشی میچ کا آغازہوا تو پاکستان الیون نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پرپاک فوج کو جیت کے لئے 104 رنزکا ہدف دیا جسے پاک فوج نے 4 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ نمائشی میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کو فراہم کی جائے گی۔

https://www.dailymotion.com/video/x31ngcq_army-chief-playing-cricket_news
Load Next Story