تحریک انصاف میں قبضہ گروپ نے پارٹی کو یرغمال بنا رکھا ہے جسٹسر وجیہہ الدین احمد

قبضہ گروپ کی وجہ سے تحریک انصاف کنٹونمنٹ انتخابات میں مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کرسکی, رہنما تحریک انصاف


ویب ڈیسک August 14, 2015
مفاد پرست ٹولے کو پارٹی سے نکالنے کے لئے انٹرپارٹی الیکشن ضروری ہیں، رہنما تحریک انصاف. فوٹو:فائل

BEIJING: تحریک انصاف کے رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کا کہنا ہے کہ پارٹی میں ڈکٹیٹرشپ نہیں بلکہ قبضہ گروپ ہے جس نے پارٹی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹس(ر) وجیہہ الدین احمد کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں آزادانہ اورمنصفانہ الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں جس کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پرعبوری تنظیمی اسٹرکچر بنایا جائے کیوں کہ مفاد پرست ٹولے کو نکالنے کے لئے انٹرپارٹی الیکشن ضروری ہیں، سینٹرل ایڈوائزری کمیٹی میں اس وقت 69 لوگ ہیں اورایسا کسی سیاسی جماعت میں نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ایک قبضہ گروپ نے یرغمال بنارکھا ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کنٹونمنٹ انتخابات میں اپنے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کرسکی اگر کنٹونمنٹ الیکشن میں درست لوگوں کو ٹکٹ دیئے جاتے تو آج نتائج کچھ اور ہوتے۔

رہنما تحریک انصاف نے مرکزی قیادت سے اپیل کی کہ جن عہدیداروں پرکرپشن کے الزام ہیں انہیں معطل کرکے نظریاتی کارکنوں کی شکایات کے ازالے کے لیے طاقتورکمیشن تشکیل دیا جائے، اسی طرح ایک ٹاسک فورس بھی بنائی جائے جو ٹریبونل کی سفارشات پرعمل کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔