خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار فلم کی شوٹنگ کے دوران جھلس کر زخمی

آگ کے گولے سے کودنے کے منظر کی عکس بندی کے دوران اکشے کے کپڑوں میں آگ لگ گئی جس سے ان کی ٹانگ جھلس گئی


ویب ڈیسک August 14, 2015
اکشے کمار کی فلم’’سنگھ از بلنگ‘‘ 2 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی،فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نئی آنے والی فلم''سنگھ از بلنگ'' کی شوٹنگ کے دوران کپڑوں میں آگ لگنے کے باعث زخمی ہوگئے۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اداکار اکشے کمار کئی دفعہ اداکاری میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے شوٹنگ کے دوران اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال چکے ہیں جب کہ متعدد بار فلم شوٹنگ کے دوران خطرناک سین کو بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے عکس بند کراچکے ہیں تاہم اپنی نئی آنے والی فلم ''سنگھ از بلنگ'' کی شوٹنگ کے دوران جھلس کر زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نئی آنے والی فلم''سنگھ از بلنگ'' کے گانے ''تنگ تنگ بجے'' پر آگ کے گولے سے کودنے کے مناظر عکس بند کرا رہے تھے کہ اس دوران ان کے کپڑوں کو آگ لگ گئی جس سے ان کی ٹانگ جھلس گئی تاہم زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے مناظر کی عکس بندی مکمل کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔