گال ٹیسٹ میں بھارت کو فتح کے لئے مزید 153 رنز درکار

سری لنکا نے بھارت کو جیت کے لئے 175 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے ایک وکٹ پر23 رنز بنالئے۔


ویب ڈیسک August 14, 2015
سری لنکا نے بھارت کو جیت کے لئے 175 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے ایک وکٹ پر23 رنز بنالئے۔ فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں مہمان بھارت کو جیت کے لئے 175 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں بھارت نے ایک وکٹ پر 23 رنز بنالئے۔

گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنا لئے جب کہ شیکر دھاون 13 اور ایشانت شرما 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جس سے قبل تیسرے روز کھیل کا آغاز میزبان سری لنکا نے 23 رنز ایک وکٹ کے نقصان سے شروع کیا تو پوری ٹیم 367 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل 162 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں جیہان مبارک 49، لھیرو تھرمانے 44 اور کمارسنگاکار 40 رنز بناکر قابل ذکر بیٹسمین رہے۔ بھارت کے روی چندرن ایشونت نے 4، امت مشرا نے 3، ہربھجن سنگھ، ورون ایرون اور ایشانت شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 183 اور دوسری میں 367 رنز بنائے جبکہ مہمان بھارت نےاپنی پہلی اننگز میں 375 رنز بنائے تھے اور اسے جیت کے لئے مزید 153 رنز درکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔