کنگنا رناوت ’’رانی‘‘ بننے کے لیے بے تاب

اداکارہ کنگنا رناوت ’’رانی لکشمی بائی‘‘ کی زندگی پر بننے والی فلم میں ’’رانی‘‘کا کردار اداکریں گی


ویب ڈیسک August 14, 2015
بالی ووڈ اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم’’کٹی بٹی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اداکار عمران خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں،فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ میں کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت ''رانی لکشمی بائی'' کی زندگی پر بننے والی فلم میں ''رانی''کا کردار اداکریں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی جاندار اداکاری کے باعث مشہور ہیں جب کہ انہوں نے بالی ووڈ کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جس میں ''کوئین''اور ''تنو ویڈز منو ریٹرن'' شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت ''رانی لکشمی بائی'' کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کرداراداکریں گی جب کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ رانی لکشمی بائی پر بنائی جانے والی فلم ان کے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہوگی اور میں اس کی شوٹنگ شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہی ہوں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم''کٹی بٹی'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اداکارعمران خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔