ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ایبٹ آباد، مانسہرہ، شانگلہ، مری اور مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کی گئی جن کی شدت 6.2 تھی۔


ویب ڈیسک August 14, 2015
ایبٹ آباد، مانسہرہ، شانگلہ، مری اور مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کی گئی جن کی شدت 6.2 تھی۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں، مری، شانگلہ، بٹگرام، مظفرآباد، ایبٹ آباد اورمانسہرہ سمیت گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکلے آئے تاہم زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز جنوبی قازقستان تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں مانسہرہ اورایبٹ آباد سمیت گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔