کراچی آپریشن کے نتیجے میں شہریوں کو امن میسر ہے ترجمان رینجرز

یوم آزادی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جس کے باعث شہری بے خوف ہوکر گھروں سے نکلے، ترجمان


ویب ڈیسک August 14, 2015
یوم آزادی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جس کے باعث شہری بے خوف ہوکر گھروں سے نکلے، ترجمان، فوٹو: فائل

ترجمان رینجرز نے کہا کہ کراچی آپریشن کے نتیجے میں شہریوں کو امن میسر ہے اور یوم آزادی پر سخت سیکورٹی کے باعث عوام بے خوف ہوکر گھروں سے نکلے اور پر امن طریقے سے آزادی کا جشن منایا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جس کے باعث شہری بے خوف ہوکر گھروں سے نکلے اور پر امن طریقے سے آزادی کا جشن منایا جب کہ 2 لاکھ سے زائد افراد نے مزار قائد پر حاضری دی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کےباعث شہریوں کو امن میسر ہے، شہریوں نے یوم آزادی پر سجاوٹ کے لیے 5 ارب روپے کا سامان خریدا جس سے شہر قائد میں خریدوفروخت کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں