کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات ایک ایف سی اہلکار سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق

ایف سی اہلکار عبدالمالک کو چار گولیا ں لگیں جبکہ زخمی راہ گیر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک October 18, 2012
ایف سی اہلکار عبدالمالک کو چار گولیا ں لگیں جبکہ زخمی راہ گیر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

EAST RUTHERFORD, NJ: شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے احسن آباد میں پولیس چوکی کے قریب موٹرسائیکل گشت پر مامور 2 پولیس اہلکاروں کو 4 دہشت گردوں نے حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اس سے قبل ایف سی کے نائب صوبیدار شین گل نے اہلکار عبد المالک پر ہونے والی فائرنگ کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ عبدالمالک کٹی پہاڑی کے علاقے میں جب سبزی لینے کے لئے نکلے تو نامعلوم افراد نے پراچہ اسپتال کے قریب ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبدالمالک موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

ایف سی اہلکار عبدالمالک کو چار گولیا ں لگیں جبکہ زخمی راہ گیر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں