یوم آزادی پر ملک بھر میں 28 ارب روپے کی اقتصادی سرگرمیاں

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں اضافہ، ہوٹل و ریستوران کا کاروبار عروج پر رہا

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں اضافہ، ہوٹل و ریستوران کا کاروبار عروج پر رہا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

SINGAPORE:
ملک میں یوم آزادی کے موقع پر مجموعی طور پر 28 ارب روپے سے زائد کی اضافی اقتصادی سرگرمیاں ہوئی ہیں جس سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھاری ریونیو حاصل ہوگا۔


اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ملک کے یوم آزادی کے موقع پر گزشتہ ایک ماہ کے دوران اقتصادی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران سب سے زیادہ اقتصادی سرگرمیاں ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اقتصادی سرگرمیوں سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کی مد میں بھاری ریونیو حاصل ہوگا کیونکہ جتنی بھی خریدو فروخت ہوئی ہے وہ قابل ٹیکس ہے، اسی طرح یوم آزادی کے موقع پر گزشتہ 3 روز کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اور اس مد میں بھی ایف بی آر کو خاطر خواہ سیلز ٹیکس ملے گا جبکہ یوم آزادی کے موقع پر تفریحی مقامات پر بھی بے پناہ رش رہا ہے اور ہوٹل و ریسٹورنٹس کا کاروبار بھی عروج پر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی اضافی اقتصادی سرگرمیوں کے ریونیو پر اثرات آئندہ چند روز میں سامنے آئیں گے۔
Load Next Story