اداکارہ سشمیتا سین شادی کے لیے آمادہ ہوگئیں

اگربیٹیوں کی شوبز میں کام کرنے کی خواہش ہوئی تو پہلی شرط تعلیم مکمل کرنا ہوگی، ششمیتا


Showbiz Desk August 15, 2015
اگر بیٹیوں کی شوبز میں کام کرنے کی خواہش ہوئی تو پہلی شرط تعلیم مکمل کرنا ہوگی، ششمیتا۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں مگر اچھے شوہر کی تلاش آسان نہیں۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں اور ان کی دونوں لے پالک بیٹیاں رینی اور علیسا بھی اس فیصلے سے کافی خوش ہیں لیکن ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ایسے شوہر کو ڈھونڈنا ہے جس سے ان کا مزاج مل سکے۔سشمتا سین کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی دونوں بیٹیوں کو ہمیشہ شوبز سے دور رکھا ہے جس کے باعث وہ کامیڈی شو کے سیٹ پر اپنی بیٹیوں کو کم لاتی ہیں۔ان کے مطابق اگر ان کی بیٹیوں کی شوبز میں کام کرنے کی خواہش ہوئی تو ان کی شرط پہلے تعلیم مکمل کرنا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔