گوجرانوالہ ہائی ری مہنگائی قربانی کے بکرے بھی قسطوں پر دیئے جارہے ہیں

اس سلسلے میں باقاعدہ بینر لگائےگئےہیں جن پر لکھا گیا ہے کہ " بکرا قسطوں پر دیا جاتاہے" ۔

اس سلسلے میں باقاعدہ بینر لگائےگئےہیں جن پر لکھا گیا ہے کہ " بکرا قسطوں پر دیا جاتاہے" ، فوٹو : ایکسپریس نیوز

مہنگائی نے جہاں زندگی کے دیگرمعمولات کوبری طرح متاثرکیا ہے وہاں قربانی کے جانوربھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئے ہیں۔گوجرانوالہ میں ایک شخص نے اس کا یہ حل نکالا کہ قربانی کے بکروں کو قسطوں پردینا شروع کردیا۔


گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں 8 مقامات پر مویشیوں کے سیل پوائنٹ قائم کئے ہیں لیکن ڈی سی روڈ کے کنارے پر سجی بکرا منڈی سب سے منفرد ہے۔ یہاں ایک شخص نے مہنگائی کاحل پیش کرکے گاہکوں کو متوجہ کرلیا ہے ۔

اس سلسلے میں باقاعدہ بینرز لگائےگئےہیں جن پر لکھا گیا ہے کہ " بکرا قسطوں پر دیا جاتاہے" ،ڈیلر شوکت شاہ کوٹیا نے بکرے کی قیمت تین قسطوں پر دینے کے لئے دو شرطیں عائد کی ہیں ، عید سے پہلے قسطیں ادا کرکے جانور لیا جاسکتا ہے اور اگر قسطیں عید کے بعد ادا کرنی ہیں تو پراپرٹی کے کاغذ یا متبادل قیمتی چیز دینا ہوگی جبکہ ڈیلر شوکت کا کہنا ہے کہ جب سے اس نے بکرے قسطوں پر دینا شروع کیئے ہیں روزانہ وافر مقدار میں جانور بک جاتے ہیں ۔
Load Next Story