بھارتی فیلڈر اجنکیا راہنے نے 8 کیچز تھام کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرڈالا

بھارت کیلیے 1976-77 میں انگلینڈ کیخلاف یوجویندر سنگھ نے بھی 7 کیچز تھامے تھے۔


Sports Desk August 15, 2015
بھارت کیلیے 1976-77 میں انگلینڈ کیخلاف یوجویندر سنگھ نے بھی 7 کیچز تھامے تھے۔ فوٹو: فائل

سری لنکا کیخلاف جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹر اجنکیا راہنے نے ریگولر وکٹ کیپر نہ ہونے باوجود کسی ایک میچ میں 8 کیچز تھام کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

مڈل آرڈر بیٹسمین جاری میچ میں اب تک آٹھ پلیئرز کو میدان بدر کرنے میں بولرز کی معاونت کرچکے ہیں، رنگانا ہیراتھ میچ میں ان کا آٹھواں شکار بنے، جنھیں انھوں نے بھارتی اسپنر امیت مشرا کی گیند پر جکڑا، ان سے قبل کسی ایک میچ میں گریگ چیپل، ہشان تلکارتنے، اسٹیفن فلیمنگ اور میتھیوہیڈن 7،7 کیچز تھام کر نمایاں ہیں لیکن اب راہنے ان سے آگے نکل گئے ہیں، بھارت کیلیے 1976-77 میں انگلینڈ کیخلاف یوجویندر سنگھ نے بھی 7 کیچز تھامے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔