کراچی میں امن و امان کا سہرا عمران خان کے سر جاتا ہے ریحام خان

ایسا شخص جو 21سال سے باہر بیٹھا ہوا ہے وہ کراچی کے عوام کی نمائندگی کا حق دار نہیں ہے، ریحام خان


Staff Reporter August 15, 2015
ایسا شخص جو 21سال سے باہر بیٹھا ہوا ہے وہ کراچی کے عوام کی نمائندگی کا حق دار نہیں ہے، ریحام خان. فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ اردو بولنے والوں کی نمائندگی الطاف حسین نہیں کرتے، ایسا شخص جو 21سال سے باہر بیٹھا ہوا ہے وہ کراچی کے عوام کی نمائندگی کا حق دار نہیں ہے، کراچی میں قیام امن کا سہرا عمران خان کے سر جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو کراچی ایئرپورٹ اور بعد ازاں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح پر مزار پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ریحام خان نے کہا کہ جو ظلم برداشت کرے وہ بھی ظلم میں شریک ہے۔ آج ہر پاکستانی آزاد فضا میں سانس لے رہا ہے، آج کے دن ہمیں آزادی کے مفہوم کو یاد رکھنا چاہیے ۔ پاکستانی قوم علامہ اقبال اور قائداعظم کے نقش قدم پر چلے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔