کراچی آپریشن سے امن وامان کی صورتحال بہترہوئی ہے فلپ بارٹن

الطاف حسین کے معاملے پرنثارسے بات ہوئی ہے، بی بی سی کی رپورٹ پرتبصرہ نہیں کرسکتا


این این آئی August 15, 2015
دنیا کے سامنے پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا ہوگا، برطانوی ہائی کمشنر ۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کراچی آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آپریشن سے امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے،الطاف حسین کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ایک انٹرویو میں برطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن نے کہاکہ بیشتر ملاقاتوں میں کراچی کے تاجروں نے امن وامان کیلیے کیے جانے والے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔انھوں نے تصدیق کی کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارسے الطاف حسین سے متعلق بات ہوئی تھی،بی بی سی پرایم کیو ایم کے حوالے سے نشر ہونے والی رپورٹ پرانھوں نے کہا کہ بی بی سی ایک عالمی ساکھ رکھنے والاادارہ ہے،وہ اس پرکوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔آپریشن ضرب عضب سے متعلق سوال پرفلپ بارٹن نے پاک فوج کے جوانوں کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن دہشت گردی کے خاتمے کیلیے موثر ثابت ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں