راولپنڈی میں مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق 2 خواتین زخمی

شدید بارشوں کے باعث چاکرا روڈ پر نئی آبادی میں واقع بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی

ڈاکٹرز کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

چاکرا روڈ پر بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق جب کہ 2 خواتین زخمی ہو گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شدید بارشوں کے باعث راولپنڈی میں چاکرا روڈ پر نئی آبادی میں واقع بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق جب کہ ماں بیٹی زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم ڈاکٹرز کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Load Next Story