آسٹریلین بھیڑوں کے مالک نے کیس واپس لینے کی استدعا کردی

مدعی سےحتمی مشورہ کر کےمقدمے کی واپسی کیلئے تحریری درخواست دائرکی جائے، جسٹس مقبول باقر


ویب ڈیسک October 18, 2012
مدعی سےحتمی مشورہ کر کےمقدمے کی واپسی کیلئے تحریری درخواست دائرکی جائے، جسٹس مقبول باقر ۔ فوٹو پی پی آئی

سندھ ہائی کورٹ میں آسٹریلین بھیڑوں کے کیس کی سماعت کےدوران بھیڑوں کےمالک نےکیس واپس لینے کی استدعا کردی۔

سماعت کے دوران مقدمے کے مدعی طارق بٹ کےوکیل نے عدالت میں درخواست کی کہ ان کا کلائنٹ یہ کیس غیرمشروط طورپرواپس لینا چاہتے ہیں لہذا اس مقدمے کوخارج کردیا جائے۔

جسٹس مقبول باقر نے آسٹریلین بھیڑوں کی تلفی کیخلاف کیس دائرکرنے والے طارق بٹ کےوکیل کو حکم دیا کہ وہ مدعی سےحتمی مشورہ کر کےمقدمے کی واپسی کیلئے تحریری درخواست دائرکریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں