بھارت کا جنگی جنون برقرار نکیال سیکٹرمیں فائرنگ سے 2 شہری شہید2 زخمی

کانٹھی گلاکے رہائشی محمدشفیع اورشاہ پال شہید ہوئے،پاک فوج کا بھارت کو بھرپور جواب


ویب ڈیسک August 15, 2015
کانٹھی گلاکے رہائشی محمدشفیع اورشاہ پال شہید ہوئے،پاک فوج کا بھارت کو بھرپور جواب، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارتی فوج کا جنگی جنون ختم نہ ہوا، لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

https://img.express.pk/media/images/q511/q511.webp

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پرسیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ہفتہ کونکیال سیکٹر (کوٹلی) میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کانٹھی گل اکا رہائشی محمد شفیع شہید ہوگیاجب کہ 3دیگر شہری زخمی ہوگئے جن میں عمران، شاہ پال اورمستری رشید شامل ہیں۔ چند گھنٹے بعد شدید زخمی ہونے والا شاہ پال بھی جان کی بازی ہار گیاجس سے بھارتی فائرنگ سے ایک ہی روز میں شہید ہونے والو ں کی تعداد 2 ہوگئی۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپورجواب دیا۔

https://img.express.pk/media/images/q610/q610.webp

بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کی تحصیل خورشیدآباد کے مختلف علاقوں میں بھی فائرنگ کی گئی، خورشید آباد کے رہائشی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اطراف کے رہائشی اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تاہم پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی سورماؤں کی گنیں خاموش ہوگئیں۔

https://img.express.pk/media/images/q76/q76.webp

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ کئی روزسے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔پاکستان کے یوم آزادی پربھی بھارتی فوج بلا اشتعال فائرنگ سے باز نہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔